راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگے تو کوئی ممبربیوقوف نہیں جواُس کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سئاٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ PDM کی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی، اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں، الیکشن کو روکنے کے لئے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔
اب بھی وقت ہےحکمران اورذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں۔الیکشن کوروکنےکےلیےجوبھی حربےاستعمال کریں گےان کےگلےپڑےگاثابت ہوگیاعمران خان کوہٹانافاش غلطی تھی۔مولانا فضل الرحمان نےماؤں اوربیٹیوں کی تضحیک کی ہےدنیامیں تیل سستاپاکستان میں کوئی رعایت نہیں۔اب غلطی کی گنجائش نہیں،فیصلےکاوقت ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 1, 2022
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ماؤں اور بیٹیوں کی تضحیک کی ہے، دنیا میں تیل سستا پاکستان میں کوئی رعایت نہیں، اب غلطی کی گنجائش نہیں، فیصلے کا وقت ہے، ثابت ہوگیا عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ تیل گیس بجلی کے لئے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کے لئے 2 ارب روپے ہیں، چھڑی بدلی اور وزیر قانون دوبارہ آگئے، لاہور کا فیصلہ فیصلہ کُن ہوگا، آرپار ہوگا۔