لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لے گا یا اسمبلیاں توڑ دے گا، حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لے گا یا اسمبلیاں توڑ دےگا، گیند اب حکومت کے کورٹ میں ہے، سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔
عمران خان30دسمبرتک الیکشن کی تاریخ لیگایااسمبلیاں توڑدےگاگیند حکومت کےکورٹ میں ہےسیاست آباد کریں یابربادکریں مفتاع اُن کی معیشت کاپوسٹ مارٹم کر رہا ہےچارچاروزراملکربھی بیانات دیں توکوئی اُن کی بات نہیں سنتاحکومت عوام میں جانےکےقابل نہیں ہےالیکشن سےفراری الیکشن کی تیاری کریں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 4, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل ان کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے، چار چار وزرا مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا، حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے، الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔
ایک اور ٹویٹر پیغام میں شیخ رشید نے بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں اور اُن کے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے آمین
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 4, 2022