راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کو مزید سنگین بنا دے گی، حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لئےسیاسی قبر کھودے گی۔
فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنادےگی حکومت کاپاوں معاشی بارودی سرنگوں پرہےسیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں حکومت الیکشن میں جتنی دیرکرےگی اپنے لیےسیاسی قبرکھودےگی نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہےاکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کوشکست دےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 5, 2022
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بھی بلا لیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے، اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دے گا۔