راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے نہ ہی گورنرراج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے، 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملکی سیاست کے درودیوار ہلا دیں گے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں مت کھڑی کرے، حکومت کو چاہئے کے نواز شریف کو پاکستان واپس بلائے، نواز شریف بیماری کا بہانہ ختم کریں، پاکستان آئیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت ہے، پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے نہ ہی گورنرراج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے، 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کے درودیوار ہلا دیں گے، الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔
حکومت عوام کی حالت پےرحم کرےرکاواٹیں مت کھڑی کرےاورنوازشریف کوبلا ئے نوازشریف نیوائیرلندن میں منائیں بیماری کابہانہ ختم کریں پاکستان آئیںKPK میں دوتہائی اکثریت ہےپنجاب میں سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہےاس لیےتحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہےقوم الیکشن کی تیاری کرے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 18, 2022
شیخ رشید نے مزید کہا کہ جو کہتے تھے عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑے گا ان کو منہ کی کھانی پڑی ہے، اکیلےعمران خان نے سارے سیاست دانوں کو چت کر دیا، جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے اور جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وہی دیوار ان پر گر گئی ہے۔