سرگودھا: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر نے گورنا پٹھاناں کے رہائشی 25 سالہ آصف نامی موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا۔
مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا کر احتجاجاً لاہور روڈ پر لاش رکھ کر بلاک کر دیا جس سے لاہور سرگودھا روڈ بلاک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ڈمپر جل کر خاکستر ہو گیا پولیس مشتعل افراد کو کنٹرول کرنے میں کوشش کررہی ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لاہور سرگودھا روڈ پر یوٹرن نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں، ون وے پر یوٹرن تک پہنچتے ہوئے متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔