دہشتگردانہ حملے قابل مذمت، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہیں: امریکا

Published On 24 December,2022 10:25 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلام آباد امریکا کا شراکت دار ہے، سکیورٹی کے معاملات پر ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔