بڑی ہلچل متوقع:ایم کیوایم پاکستان، بہادرآباد، پی ایس پی کے ضم ہونے کا امکان

Published On 24 December,2022 01:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے سیاسی منظر نامے پر جلد بڑی ہلچل متوقع ہے، ایم کیوایم پاکستان، بہادرآباد، پی ایس پی کے ایک ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق معاملات تقریباً طے پا گئے ہیں، سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کرینگے، ایم کیوایم پاکستان کے نام سے تینوں دھڑے ایک ہو جائیں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس پی، ڈاکٹر فاروق ستار نے آمادگی ظاہر کر دی، تینوں دھڑوں کےممکنہ ملاپ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اہم کردار ہے، امید ہے آئندہ چند روز میں معاملات حتمی طور پر طے پاجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم ایک ہی پلیٹ فارم سے انتخابات لڑے گی، 2016 میں بانی متحدہ کی تقریر پر پابندی کے بعد پی ایس پی وجود میں آئی، ممکنہ ملاپ میں فی الحال آفاق احمد کی ایم کیوایم حقیقی نہیں ہو گی۔
 

Advertisement