کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم پوائنٹ اسکورنگ نہیں کر رہے، اپنے حق کیلئے کھڑے ہیں، عوامی مسائل پر سیاست نہیں کر رہے، ہم صرف اختیارات اور وسائل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے نکال کر گلیوں تک لانا چاہتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور کے لوگوں کو گلیوں تک وسائل اور اختیارات چاہیں، ہمیں اسپتال اور اسکول نہیں ان کا اختیار چاہیے، گلے محلے کے اختیارات مقامی نمائندوں کو دیئے جائیں، لوگ اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہوگئے، ہمارا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں، ہم جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کیلئے گئے، 1200 ارب روپے کی تقسیم کا فارمولا طے ہونا ہے۔