ہم نے اس وقت علم بغاوت بلند کیا جب آواز اٹھانے کی سزا موت تھی:مصطفیٰ کمال

Published On 02 January,2022 08:11 pm

کراچی:(دنیا نیوز)پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی ) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے اس وقت علم بغاوت بلند کیا جب آواز اٹھانے کی سزا موت تھی، کراچی کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں،آج کے دور کے فرعونوں کا خاتمہ بھی جلد ہوگا۔

کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ بلدیاتی ترامیمی بل کے خلاف 30جنوری کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے ،وزیر اعلیٰ کو آواز نہیں جارہی ہے، مراد علی شاہ کے دورازے پر جاکر آواز لگائیں گے۔

انہوں نے بلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کالا قانون لاگو کر کے چین کی بانسری بجا رہی ہے ، بلاول زرداری کو ادھر تم اور ادھر ہم کی عادت پڑ گئی ہے ، حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

چیئرمین پی ایس پی نے30 جنوری کو تبت سینٹر پر پورے شہر کو جمع ہونے کی دعوت دی دیتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کے دروازے پر جا کر کریں گے۔
 

Advertisement