این اے 249 کا ضمنی انتخاب، چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے کاغذات درست قرار

Published On 22 March,2021 06:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے کاغذات درست قرار دے دئیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی جانب سے استعفیٰ کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر انتخابات ہوں گے۔ کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ کمشنر آفس میں مصطفیٰ کمال کے کاغذات درست قرار دئیے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر جگہ ظلم ہے، بجلی اور پانی نہیں ہے، ہمارے مسائل حل کرنے فرشتے نہیں آئیں گے، ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے کھڑے ہونا ہوگا۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہاں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ ووٹرز کی آسانی کے لیے تاریخ بڑھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، ہماری کامیابی کے بعد لوگوں کے دکھ ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

 

Advertisement