کراچی: (دنیا نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری مسترد نہ کی گئی تو اگلی کال سب کو دن میں تارے دکھا دے گی۔ عمران خان کی سب سے بڑی دشمن پی ٹی آئی سندھ کی قیادت ہے۔
تفصیل کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی کی شارع فیصل پر نرسری سے پریس کلب تک مردم شماری کے خلاف ریلی نکالی گئی جو کراچی پریس کلب پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کر گئی۔
اپنے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کبھی سلیکٹڈ کہا نہ دوسروں کی طرح پوائنٹ سکورنگ کی۔ ڈھائی سال میں کراچی میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔ غلط گنتی پر حکمرانوں کو یوٹرن لینا ہوگا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے امید نہیں کہ وہ انقلاب لائے گی۔ کراچی والوں کے حق کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
ریلی کے شرکا نے مختلف بینر اٹھارکھے تھے جن پر متنازعہ مردم شماری کے خلاف نعرے درج تھے۔