کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پاک سر زمین پارٹی نے پختون جلسے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔
پی ایس پی آج سہراب گوٹھ میں پختون جلسہ کرے گی جس سے چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اہم خطاب کریں گے۔ جلسہ شہر میں لسانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
وسیع و عریض میدان میں 60 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 10فٹ بلند اسٹیج بنایا گیا ہے، پنڈال کے اندر اور باہر پارٹی جھنڈے لہرا رہے ہیں جبکہ مرکزی رہنماوں کی تصویروں پر مشتمل بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔