خواتین ارکان کے تحفظات دور کئے جائیں، شہباز شریف کی سینئر قائدین کو ہدایت

Published On 02 January,2023 06:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان کے تحفظات کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کو خواتین ایم پی ایز کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہے کہ سینئر قائدین فوری طور پر خواتین ارکان سے ملاقاتیں کریں، کسی خاتون رکن کے تحفظات ہیں تو انہیں فوری ختم کیا جائے، شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق کی سربراہی میں 2 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

پارٹی صدر کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں خواتین ارکان کو اعتماد میں لیا جائے، ن لیگ کی پنجاب میں حکومت آنے پر انہیں مزید ترجیح دی جائے گی، ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ اور سعد رفیق کل سے خواتین ارکان سے ملاقاتیں شروع کریں گے۔