ایک ہفتے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہیں، میئر پی ٹی آئی کا ہوگا، خرم شیر زمان

Published On 08 January,2023 12:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ایک ہفتے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں جس میں میئر پی ٹی آئی کا ہوگا۔

پریس کانفرنس سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے کہا کہ ایک ہفتے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہے، پارٹی نے پورے شہر میں ممبرشپ کیمپ لگائے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ آئے اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، ممبرشپ کارڈ سب کو دیا گیا ہے، یہ خاص قسم کا کارڈ ہے جس میں مکمل ڈیٹا ہے، کراچی بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک بہت بڑا خواتین کنوینشن ہو رہا ہے، کل مجھے عمران خان نے زمان پارک بلایا تھا، چیئرمین نے مجھ سے تمام امیدواروں کی تفصیلات لی ہیں، ہم نے عمران خان کو بتایا کہ میئر پی ٹی آئی کا ہوگا، عمران خان نے کراچی کے منصوبوں پر گفتگو کی۔

Advertisement