چودھری شجاعت حسین سے دیوان حامد مسعود چشتی کی ملاقات

Published On 09 January,2023 11:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر پاکپتن شریف کے گدی نشین دیوان حامد مسعود چستی نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران دونوں شخصیات میں علاقائی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نےپاکپتن شریف کے گدی نشین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا زرعی علاقہ ہے ،آپ اپنی پیداوار بڑھا کر دوسرے علاقوں کو بھی روزمرہ کی اشیاء سے فائدہ دے سکتے ہیں۔