میرے ایک دوست کو کچھ افراد نے کالی گاڑی میں اٹھا لیا: مونس الٰہی

Published On 07 January,2023 01:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے ایک دوست کو کچھ افراد نے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مونس الٰہی نے لکھا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا، کچھ دن بعد اسے ایف آئی اے پہنچایا جائے گا اور مجبور کیا جائے گا پرچہ دو۔

سابق وفاقی وزیر نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔