عمران خان مجھے ہمیشہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں: وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی

Published On 06 January,2023 05:35 pm

گجرات: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے سب سے بہترین کام ہیلتھ سیکٹر میں کیا ہے، ہیلتھ کارڈ بہت بڑا اثاثہ ہے، ہم ہر قسم کا علاج ادھر لا رہے ہیں۔

گجرات میں یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان مجھے ہمیشہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، حکمران اگر بے ایمان ہو تو برکت ختم ہو جاتی ہے، یہ سارے ڈالر ادھر سے لے جاتے ہیں اور واپس اسحاق ڈالر لے کر آتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے میرے خلاف پراپیگنڈہ شروع کیا کہتے ہیں ان کے پاس پیسے کہاں سے آئیں گے، شہبازشریف نے زندگی میں بہت جھوٹ بولے، یہ جو مہنگائی کا طوفان ساتھ لے کر آئے وہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

انہوں نے مزید کہا وزیر آباد کارڈیالوجی کو ہم 200 سے 400 بیڈز پر لے کر جا رہے ہیں، منڈی بہاؤالدین میں بھی 9 ارب کے منصوبے چل رہے ہیں، ہم گجرات کیلئے ایک بہت بڑا ڈینٹل کالج بھی دے رہے ہیں، تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا نہ ہی قوم بن سکتی ہے۔
 

Advertisement