ترکش کمپنی اوز پاک کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کے واجبات کا چیک دیدیا گیا

Published On 05 January,2023 11:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ لاہور کو صاف ستھرا اور منظم شہر بنائیں گے، پنجاب کے ہر شہر کے لئے صفائی کا بہترین نظام وضع کیا جائے گا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے امور کے جائزے بارے اجلاس ہوا، وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ترکش کمپنی اوز پاک سے مالی امور طے کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے ترکش کمپنی اوز پاک کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کے واجبات کا چیک دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ترکیہ کا شمار پاکستان کے مخلص اور بہترین دوستوں میں ہوتا ہے، ترکیہ کی طرف سے ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا، لاہور اور دیگر بڑے شہروں کی صفائی ستھرائی کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہر کے لئے صفائی کا بہترین نظام وضع کیا جائے گا، لاہور کو صاف ستھرا اور منظم شہر بنائیں گے۔

ترکش کمپنی اوز پاک کے وفد نے واجبات کی ادائیگی پر وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا۔

 

Advertisement