ضلع بننے سے جام پور میں پائیدار ترقی، ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے: پرویز الٰہی

Published On 03 January,2023 11:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ضلع کا درجہ دینے سے جام پور میں پائیدار ترقی ہوگی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں چودھری پرویزالہٰی سے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے ملاقات کی، صوبائی وزیر نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ داجل اور محمد پور کو ضلع جام پور کی تحصیلوں کا درجہ دے کر آپ نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے، جام پورکو ضلع کا درجہ دے کر آپ نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، آپ کا یہ اقدام جام پور کے سیاستدان اورلوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ جام پور کے سیاستدانوں اور عوام کی درخواست پر ضلع بنانے کا فیصلہ کیا، ضلع بننے سے جام پو ر میں پائیدار ترقی ہوگی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جام پور، محمد پور اور داجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔

اس موقع پر سردار حسنین بہادر دریشک نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو جام پور کے دورے کی دعوت بھی دی۔

 

Advertisement