اسلام آباد:(دنیا نیوز) پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے، پاکستان تحریک انصاف تاحال حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 8 جنوری کو پارٹی کا اجلاس بلا لیا، اعتماد کے ووٹ سے متعلق تاحال تحریک انصاف حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہیٰ کا بیرون ملک چلے جانا اعتماد کے ووٹ میں تاخیر کا باعث بنا گیا، عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے معاملے کے فیصلے کیلئے8 جنوری کو اجلاس طلب کر لیا، اعتماد کے ووٹ کے سوائے پی ٹی آئی کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔