پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے صوبائی اور وفاقی حکام کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیئے کہ کہ عوام آٹے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے وفاقی اور صوبائی سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کو کل طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے استفسار کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی وزیر خوراک ہے؟ حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔