پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی تاریخی اور لازوال ہے۔
اپنے ایک بیان میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ پاک چین دوستی تاریخی اور لازوال ہے، چین کے عوام اور حکومت نے ایک وژن اور ایک پیج پر ہوتے ہوئے ترقی حاصل کی، پاکستان نے ہمیشہ چین کو اور چین نے ہمیشہ پاکستان کو کھلے دل سے سپورٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی میں تاریخی کردار کا حامل ہے، سی پیک نے اس دوستی کو مزید مضبوط کیا، سی پیک کے ثمرات پورے ملک کی عوام کو میسر ہوں گے، سی پیک ہمارے ملک کے عوام، بزنس کمیونٹی اور سب کو دل سے تسلیم شدہ منصوبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ہمیں نفرتوں اور انا پرستی کے کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا۔