پشاور: (ویب ڈیسک) کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی پرواز کے مسافروں سے 96 تولہ سونے کے زیورات برآمد کرلئے۔
کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والی پرواز ای کے 636 کے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے دوران پشاور کے رہائشی مطیع اللہ ولد وارث خان اور نورین بی بی ولد پرویزاقبال سے 1168 گرام (96 تولہ) سونے کے زیورات بر آمد کر لئے۔
تفتیش کے دوران مسافر قانونی دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے، حکام کی طرف سے کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت مزید کارروائی کرتے ہوئے سونا، زیورات قبضے میں لے کر ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔