باڑہ: (دنیا نیوز) باڑہ ملک دین خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کے دوران نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باڑہ ملک دین خیل میں پیش آیا، مسلح افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔