مردان: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں ،بیٹا اور بیٹی جاں بحق

Published On 25 December,2022 02:25 pm

مردان: (دنیا نیوز) مردان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ماں، بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے کاٹلنگ بابو زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا ڈکیتی کی کوئی واردات ہے، مرنے والوں کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement