کراچی : بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے قریب کار پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

Published On 26 December,2022 07:19 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن عید گاہ موڑ کے قریب پیش آیا جبکہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رفیع اللہ کے نام سے کر لی گئی ہے۔

کراچی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔