ملتان: (دنیا نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی رجسٹریاں کرنے پر اسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بطور سب رجسٹرار بوگس رجسٹریاں بنائی تھیں، اینٹی کرپشن نے اے سی صدر محمد فاروق اور کلرک یاسر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔