کراچی: مومن آباد میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 30 ملزمان گرفتار

Published On 23 December,2022 07:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مومن آباد کے علاقے ایرانی کیمپ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 30 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ایس ایس پی ویسٹ کراچی کے مطابق آپریشن کے دوران اشتہاری و مفرور ملزمان سمیت 30 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دو ملزمان تھانہ مومن آباد میں درج پولیس مقابلہ اور انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات میں اشتہاری و مطلوب ہیں۔

ملزمان سے 03 ہینڈ گرنیڈ، 04 پسٹلز ، 05 کلو سے زائد چرس، آئس، کرسٹل ہیروئن برآمد کرلی گئی۔