پشاور: (دنیا نیوز) شگئی کے علاقے میں ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا محمود جان پر فائرنگ ہوئی ہے ، تاہم ڈپٹی سپیکر حملے میں محفوظ رہے ۔
ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا محمود جان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈپٹی سپیکر پشاور کے علاقے شگئی میں موجود تھے جہاں کمپاؤنڈ میں پروگرام جاری تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع کی جانب روانہ ہوگئی ، اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کاکہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔