حید ر آباد:(دنیا نیوز) کوٹری پولیس نے کارروائی کرکے حیدرآباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
کوٹری پولیس کے مطابق بیراج کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا ، کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کی شناخت زاہد مشتاق کےنام سے ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سےدھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ، دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس نے دہشت گرد کے خلاف 5ایکسپلوزیو اوردہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔