کراچی میں سٹریٹ کرائم بے قابو ، ڈکیتی مزاحمت پردونوجوان قتل

Published On 21 December,2022 02:11 pm

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی میں سٹریٹ کرمنلز کے سامنے پولیس بے بس، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کراچی میں امن و امان کی بدترین صورتحال، روز بروز بڑھتے سٹریٹ کرائم سے شہری خوفزدہ اور پریشان ہیں ۔

 ، کورنگی میں دو روز کے دوران دو نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے ، کورنگی 6نمبر پر اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سےشہری قیوم جاں بحق ہوگیا ۔

گزشتہ روز کورنگی آر ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا نوجوان آج دم توڑ گیا،  فیضان کو دو روز قبل ڈاکوؤں نے موبائل فون نہ دینے پر ہاتھ ،پاؤں اور سینے میں تین گولیاں ماری تھیں ۔

رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر 110 افراد ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں ۔