کراچی: (دنیا نیوز) دکاندار کو حراساں کرنے اور رشوت لینے کے الزام میں ڈی ایس پی فہیم فاروقی سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کورنگی سعود آباد سے فہیم فاروقی اور ان کی ٹیم پر دکاندار کو حراساں کر کے 50 ہزار رشوت لینے کا الزام ہے، فہیم فاروقی اور ان کی ٹیم کے ملوث ہونے سے متعلق تفتیش جاری ہے، فہیم فاروقی کے واقعے میں ملوث ہونے سے متعلق تفتیش مکمل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی فہیم فاروقی کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں تعنیات رہا، فہیم فاروقی کے خلاف شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، ڈکیتی، چوری سمیت دیگر شکایات موصول ہوتی رہی ہیں، فہیم فاروقی حیدرآباد میں نجی مال میں چوری کرتے ہوئے بھی پکڑا گیا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فہیم فاروقی کے خلاف معتدد بار کارروائیاں ہوئیں تاہم وہ انکوائری اور کارروائیوں کے بعد آسانی سے کلیئر ہو جاتا ہے۔