سی ٹی ڈی کراچی کی کارروائی ، پولیس انسپکٹر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 20 December,2022 09:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسپکٹرکے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی شعیب بخاری کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سلمان عرف ہکلا کے نام سے ہوئی ہے، ملزم گارڈن میں کے ایم سی انسپکٹر محمدعلی کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے 3 دیگر ساتھی بھی قتل کی واردات میں پہلے گرفتار ہو چکے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔