شکر گڑھ: (ویب ڈیسک) شکر گڑھ کے علاقے جھنڈے لنگہ میں بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔
لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ باپ غلط حرکت کرتا تھا، زیادتی کی کوشش بھی کی جس کے باعث باپ کو سوتے میں کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی کے سبب بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا جبکہ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔