اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں نوجوان لڑکے کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ آئی نائن کے علاقے میں پیش آیا جہاں نوجوان لڑکے کو قتل کے بعد درخت سے لٹکا دیا گیا، نوجوان کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق افغانستان سے ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی لاش کو پولئ کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا ہے، زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتائیں گے۔