اے این ایف کی کارروائیاں : بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 ملزم گرفتار

Published On 16 December,2022 10:34 am

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ۔

محکمہ انسداد منشیات (اے این ایف) کی ملک بھرمیں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران ساڑھے 14 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف ترجمان کےمطابق کوریئر آفس میں پارسل سے 152 گرام ویڈ بھی برآمد کرلی گئی ، پارسل امریکہ بھجوایا جانا تھا ،ترجمان اے این ایف نے بتایا  کہ پشاور رنگ روڈ پرٹرک سے 9 کلو، 6 سوگرام چرس جبکہ کرم سے پشاور جانے والے ٹرک سے کلو 8 سوگرام چرس برآمد کرلی گئی ، اے این ایف نے دو ملزمان گرفتار کر لیے ۔