شکار پور:درینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 خواتین قتل

Published On 15 December,2022 11:20 pm

شکار پور: (دنیا نیوز) مسلح افراد نے درینہ دشمنی پر گھر میں گھس کر فائرنگ سے 3 خواتین کو قتل کردیا، بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مدئجی ٹاؤں٘ کچے کے علاقے میں کلھوڑا اور جونیجا قبیلے مین جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے،جاں بحق خواتین کی شناخت حسینہ جونیجو، بیٹی بشیرا جونیجو، اور مسمات آمنہ جونیجو کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے مدئجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں گروپ مورچہ بند ہوگئے ہیں،مزید خون ریزی کو روکنے کے لئے بھاری نفری علاقے میں روانہ کردی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے اب تک 15 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔