شجاع آباد: (دنیا نیوز) عبداللہ چوک پر ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح نقاب پوش ڈاکواہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر گئے۔
شجاع آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، پولیس کے مطابق مسلح نقاب پوش ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 13 لاکھ روپے نقدی ، سات تولہ طلائی زیورات، موبائلزاور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
پولیس کی جانب سے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔