لاہور: ( دنیا نیوز ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم نے کارروائیاں کرتے ہوئے ڈالرز کی بیرون ملک سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹم ذرائع کے مطابق 2 روز میں بیرون ملک 14 ہزار ڈالرز کی سمگلنگ روک دی گئی، ڈالرز کی پاکستانی روپوں میں مالیت 33 لاکھ سے زائد بنتی ہے، کسٹم حکام نے دبئی سے لاہور آنے والے سے مسافر سے سمگل شدہ شراب کی 32 بوتلیں بھی برآمد کرلیں۔
اس حوالے سے کسٹم ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ شراب کی بوتلیں مسافر عقیل پرواز ای کے 622 کے ذریعے لیکر لاہور پہنچا، کسٹم حکام نے مسافر کے مشکوک بیگ کی تلاشی لی، کسٹم نے سمگل شدہ شراب کی بوتلیں قبضے میں لیکر مسافر کیخلاف کارروائی شروع کردی ہیں۔