لاڑکانہ : رشتے کے تنازعے پر فائرنگ ،2 افراد جاں بحق، 2 خواتین زخمی

Published On 19 December,2022 01:06 am

لاڑکانہ :( دنیا نیوز ) لاڑکانہ کے علاقے رتودیرو میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاڑکانہ پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے رتودیرومیں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 10 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 10 سالہ فیاض اور 25 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی جبکہ جمال خاتون اور گل بخت خاتون زخمی ہوئیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔