اکاڑہ: گھریلو ناچاکی پر بھائیوں نے بہن کو قتل کردیا

Published On 18 December,2022 07:56 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاکی پر بھائیوں نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ گوگیرہ کی حدود نواحی گاؤں خالصہ میں پیش آیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔