جہانیاں: (دنیا نیوز) زمین کے تنازعہ نے 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔
نواحی گاؤں 163 دس آر میں زمین کے تنازعہ پر چچا زاد بھائی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 5 سالہ بچہ شہباز موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
گھر میں موجود خواتین نے بھاگ کر جان بچائی، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی، دوسری جانب لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔