منڈی بہاؤالدین: ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر پک اپ پر چڑھ گئی، دولہا سمیت 3 جاں بحق

Published On 18 December,2022 05:04 pm

منڈی بہاؤ الدین: (دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر دولہا کی پک اپ گاڑی پر چڑھ گئی، حادثے میں دولہا عمر فاروق، سالی، ڈرائیورسمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوفی پورہ کا دولہا عمر فاروق 2 روز بعد دولہن کو گھر چھوڑنے خوشاب سے منڈی بہاءالدین جا رہا تھا کہ خوشاب سرگودھا روڈ پر حادثہ پیش آ گیا۔

دلہن سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاشیں پہنچے پر دونوں گھروں میں صف ماتم بچھ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔