کراچی : (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےبیرون ملک جانیوالے مسافر کو آف لوڈ کردیا ۔
ایف آئی اے امیگریشن ترجمان کے مطابق مسافر محمد جاوید اقبال بین الاقوامی پرواز سے سائپرس جا رہا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافرکی جانب سے پیش کئے جانے پاسپورٹ پر ساؤتھ افریقہ کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔