فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں جعلی عاملہ نے ذہنی معذور خاتون کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد کی رہائشی جعلی عاملہ شمیم نے غیر مرئی مخلوق نکالنے کے بہانے سونیا کو پہلے لوہے کی گرم سلاخوں سے جلایا بعد میں علاج کی غرض سے کوئلے جلا کر سونیا کو آگ میں جھونک دیا۔
سونیا کی طبعیت بگڑنے پر تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں ہے۔
متاثرہ خاتون کے بھائی وسیم شہباز کی مدعیت میں تھانہ غلام محمد آباد میں درج کیا گیا، پولیس نے مقدمے میں شمیم، عالیہ، زرینہ اور وسیم دلاور کے نامزد کرلئے۔
لواحقین کے بتایا کہ ملزمہ شمیم لواحقین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتی رہی۔
سی پی او فیصل آباد نے واقع کا نوٹس لیکر پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔