بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔
بہاولپور کے علاقے اندرون احمد پوری گیٹ قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں خواجہ سراجاں بحق ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق مدثر نامی شخص نے خواجہ سرا کو گھر کے باہر بلا کر سینے پر گولی ماری جس سے زوہیب نامی خواجہ سرا موقع پرجاں بحق ہوگیا ۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب خواجہ سرا کے قتل پر خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔