گجرات: (دنیا نیوز) شادیوال میں زمین کے تنازعہ پر مخالف گروپ نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل پلاٹ کے تنازعہ کی بناء پر کئے گئے، پولیس سمیت فرانزک ٹیمیوں نے موقع پر شواہد اکٹھے کرلئے۔نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال کردیاگیا۔
ایس ایچ او راجہ احسان نے بتایا کہ مقتولین کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں جن کی شناخت رفاقت اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔