کورنگی : ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی جاں بحق

Published On 23 December,2022 09:04 am

کراچی : (دنیا نیوز) کورنگی ایف ایریا میں گھرمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ۔

کراچی کورنگی ایف ایریا نمبر5 پر گھر میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا،  اہل خانہ کے مطابق گھر میں 4 مسلح ڈاکو لوٹ مار کے لئے داخل ہوئے اور ملزمان نے گھر کے افراد کو رسیوں سے باندھ دیا، گھر کے افراد نے شور مچایا تو ملزمان برابر والے گھر میں کود گئے ، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی جس سے18 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت 18 سالہ خیرالنسا کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔