کراچی : پولیس مقابلے میں ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

Published On 22 December,2022 11:20 am

کراچی:(دنیا نیوز) کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ڈکیت گینگ سے مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت 2ملزمان گرفتارکرلیے ۔

 کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کراچی کے علاقے  کے ڈی اے سوسائٹی کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ، اس دوران پولیس نے ڈکیت گینگ کے ایک زخمی سمیت  2ملزمان کوگرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فون  بھی برآمد کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے جبکہ ملزمان کی شناخت عبدالمالک عرف جنید اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے  ہسپتال جبکہ دوسرے کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے ۔