اوکاڑہ: (دنیا نیوز) فیصل کالونی اے ڈویژن کی حدود میں مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین کے گھر میں اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، ڈاکو اسلحے کے زور پر نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی واردت چودھری فیصل کے گھر پر ہوئی ہے جس میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر 10 لاکھ سے زائد نقدی اور 12 تولے سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا، انجمن تاجران نے ڈکیتی کی واردات پر احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔